تعارف
خوارزمی سائنس سوسائٹی ایک فلاحی ادارہ ہے جو ملک میں سائنس کے نظریاتی علوم کے ساتھ ساتھ عملی سائنس کو بھی فروغ دےرہا ہے۔ اس سوسائٹی کا مقصد عوام اور خواص میں سائنس کا شعور اجاگر کر نا ہے۔ سائنسی ایجادات معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور خوارزمی سائنس سوسائٹی عملی سائنس کی تشہیر کے ذریعے معاشرے کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
خوارزمی سائنس سوسائٹی اور علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن ۲۷-۲۸ جنوری ، ۲۰۱۸ کو دوسرے لاہور سائنس میلے کا انعقاد کر یں گے۔ علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن میں منعقدہ یہ میلہ سائنسی کرشموں کا دوسرا بڑا جشن ہوگا۔ یہ ہمارے ابھرتے ہوئے سائنس دانوں کو اپنی ایجادات کو منظرِعام پر لانے کا موقع دے گا۔ انسان چاہے عمر کے کسی بھی حصے میں ہو، اس کے اندر کا تجسس نہیں مرتا۔بالکل اسی جذبے کو بانٹنے کے لیے ہم ہر طبقے اور ہر عمر کے لوگوں کو اس میلے میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔
میلے میں بطور نمائش کنندہ شرکت کے لئے یہ فارم پر کریں ۔
Lahore Science Mela 2017
Organizers Program