تعارف

خوارزمی سائنس سوسائٹی ایک فلاحی ادارہ ہے جو ملک میں سائنس کے نظریاتی علوم کے ساتھ ساتھ عملی سائنس کو بھی  فروغ دےرہا ہے۔  اس سوسا‏ئٹی کا مقصد عوام اور خواص میں سائنس کا شعور اجاگر کر نا‏ ہے۔ سائنسی ایجادات معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور خوارزمی سائنس سوسائٹی عملی سائنس کی تشہیر کے ذریعے معاشرے کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ سوسائٹی کے زیر ِانتظام منعقدہ لاہور سائنس میلوں کو نہ صرف ملکی میڈیا بلکہ بین الااقوامی میڈیا کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

خوارزمی سائنس سوسائٹی ١٢-١٣ اکتوبر ، ۲۰۱۹ کو تیسرے لاہور سائنس میلے کا انعقاد کرےگی۔ اس برس سائنس میلے میں طبیعیات، ماحولیات، جنگلی حیات، صنعت و حرفت ، علم الادویہ، فلکیات، علمِ معدنیات، طب اور خلائی سائنس سے متعلق ماڈلوں اور پراجیکٹوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور سائنس میلے ۲۰۱۹ء میں معروف روسی کیمیا دان مینڈیلیف کے ترتیب کردہ ، دوری جدول (periodic table) کی ۱۵۰ ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیمیا کے مضمون پرمرکزی توجہ دی جائے گی۔ اس سلسلے میں کیمیا سے متعلق تجرباتی ماڈلوں کو میلےمیں فوقیت دی جائیگی۔

اس موقعے پر تمام شعبہ ہائے جات کے طلبہ سے میلے میں شمولیت کی درخواستیں مطلوب ہیں۔ ہم اپنے تمام ممبران، احباب، سائنس کے شوقین افراد اور ابھرتے سائنسدانوں کو اس میلے کا حصہ بننے کیلئے دعوت دیتے ہیں۔

میلے میں بطور نمائش کنندہ شرکت کے لئے یہ فارم پر کریں ۔

اس سال لاہور سائنس میلہ خوارزمی سائنس سوسائٹی اور علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی باہمی پیشکش ہے۔


Highlights from Lahore Science Mela 2019

« 1 of 12 »