عصر حاضر اور تعمیر حیات میں سائنس کا کردار اور کرشمات
انسان اور کائنات کا آپس میں بہت گہرا رشتہ ہے۔ حیاتیاتی سطح پر انسان فطرت کی کوکھ سے جنم لیا گیا جاندار ہے جسے جمادات و نباتات سے انتہائی. قریبی نسبت ہے۔لیکن انسان اپنے جیسے دیگر جانداروں سے مختلف ہے ۔اس اختلاف کا اظہار اسکی سماجی زندگی میں ہوتا ہے۔انسانی سماج دیگر تمام ذی حیات مخلوقات کے سماجوں سے مختلف ہے۔ کہا جاتا ہے کہ انسان کا سماج ایک تہذیبی عمل سے گزرتا ہے اور ہر تہذیبی عمل کی بنیاد کچھ انسانی رشتوں، احساسات اور علوم پر ہوتی ہے۔رشتوں سے خاندان یا قبیلہ ، احساسات سے رسوم و روایات اور علوم سے فکروفلسفہ جنم لیتا ہے۔جس طرح خاندان اور روایات کا نسل در نسل انتقال تہذیبی عمل کے لئے ضروری ہے ویسے ہی فکر و فلسفہ انسانی سماج کی ترویج کے لئے لازمی ہوتا جاتا ہے۔